سری دیوی کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس

سری دیوی دبئی میں شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں انہیں دل کا دورہ پڑا۔


ویب ڈیسک February 25, 2018
سری دیوی کو دبئی میں ہوٹل کے کمرے میں دل کا دورہ پڑا۔۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبر پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے پیغامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھی اُن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کپورخاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی جیسی آئکن اداکارہ کے انتقال پر شدید افسردہ ہوں۔



حال ہی میں سری دیوی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'مام 'میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی نے انسٹا گرام پر سری دیوی کی موت پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ'میں نے ایک بار پھر اپنی ماں کو کھو دیا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BfnKdH2AiQL/"]

ماہرہ خان نے لیجنڈ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ''آپ ہمیشہ زندہ رہیں گی''۔



صبا قمر نے کہا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BfmCe7EHIGG/"]

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ آپ نے اپنے جانے کے بعد حسین یادیں اور آنکھوں میں آنسوں چھوڑ دیئے ہیں۔



عمران عباس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم سپر اسٹار کو کھودینے کا 'صدمہ' دل توڑ دینے والا ہے۔ ان کا حسن، مسکراہٹ، اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



عدنان صدیقی نے کہا کہ میں سری دیوی کی موت پر اب تک صدمے میں ہوں اور میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BfmE-uCgg5t/"]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں