یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت 3 ہفتے کیلئےملتوی

سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے سوئس حکام کو لکھےگئےخط سے میرے مؤقف کی تائید ہوئی، گیلانی


ویب ڈیسک April 01, 2013
سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے سوئس حکام کو لکھےگئےخط سے میرے مؤقف کی تائید ہوئی، گیلانی فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے فیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل پرسماعت 3 ہفتے کے لیےملتوی کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشرحسن اورعبدالحفیظ شیخ سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے.

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ اپیل 204 دن تاخیر سے دائر کی گئی جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آپ کو تاخیرکی وجہ بتانا ہوگی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ راجا پرویزاشرف کے سوئس حکام کو لکھےگئےخط سے ان کےمؤقف کی تائید ہوئی جس کے بعد انہوں نےانٹرا کورٹ اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر عدالت نےسماعت کے دوران بےجامداخلت اور درخواست دینے کی کوشش کرنے پرمحمود اخترنقوی کو وارننگ جاری کردی، کیس کی سماعت 3 ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |