مسلم لیگن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے رانا ثنااللہ

احد چیمہ کی گرفتاری حالات خراب کرنے کیلئے کی گئی،رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک February 26, 2018
احد چیمہ کی گرفتاری حالات خراب کرنے کیلئے کی گئی ہے،رانا ثنااللہ۔ فوٹو : فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ احد چیمہ کی گرفتاری حالات خراب کرنے کے لیے کی گئی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کچھ فیصلے(ن)لیگ کو نقصان پہنچانے کے لیے کئے جارہے ہیں جب کہ نیب پنجاب کے ہر محکمے کو نوٹس بھیج رہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی اپنی عزت نہیں اس لئے دوسروں پر الزام لگاتے ہے، احد چیمہ کے خلاف شکایت کا کچھ پتہ نہیں لیکن احد چیمہ کی گرفتاری حالات خراب کرنے کے لیے کی گئی ہے کیوں کہ نیب پنجاب میں ترقیاتی عمل رکوانے کی کوشش کررہی ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سول افسران کہتے ہیں ان حالات میں وہ کام نہیں کرسکتے لیکن کسی افسر نے نہیں کہا کہ وہ بغاوت کررہے ہیں جب کہ سول افسران بغاوت نہیں ہڑتال کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں