راولپنڈی عدالت کا بینظیر بھٹو قتل کیس کی ازسرنو سماعت کرنے کا فیصلہ

تمام گواہوں سے دوبارہ بیانات لئے جائیں گے اور فریقین کے وکلا ان سے جرح بھی کریں گے۔


ویب ڈیسک April 01, 2013
سابق صدر پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان پر دوبارہ فردجرم عائد کی جائے گی. فوٹو فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی آمد کے باعث بینظیر بھٹو قتل کیس کی از سر نو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سماعت کے دوران کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ سابق صدر پرویز مشرف سمیت کیس میں نامزد ملزمان پر دوبارہ فردجرم عائد کی جائے گی۔

بینظیربھٹو قتل کیس میں اب تک 25 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں لیکن پرویزمشرف کی وطن واپسی کی وجہ سے تمام گواہوں سے دوبارہ بیانات لئے جائیں گے اور فریقین کے وکلا ان سے جرح بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور پاکستان میں ان کے تمام اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں