لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا

گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کےعلاقوں میں 12 سے 14 گھنٹےبجلی بندکی جارہی ہے


ویب ڈیسک April 01, 2013
گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کےعلاقوں میں 12 سے 14 گھنٹےبجلی بندکی جارہی ہے فوٹو : فائل

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران سنگین ہونے سے شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ سے تجاوزکرگیا ہے ، بجلی کی طلب 14 ہزار اورپیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ اسلام آباد کنٹرول سینٹرسے بتائے بغیر 3 سے 4 گھنٹےکےلئےگرڈ اسٹیشن بند کئے جارہے ہیں ، دوسری جانب لاہورمیں ایک گھنٹے کےبعد ایک اور بعض علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹےکی مسلسل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کےعلاقوں میں 12 سے 14 گھنٹےبجلی بندکی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں