برطانوی شہر لیسٹر میں زوردار دھماکا

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی جس میں کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔


ویب ڈیسک February 26, 2018
لندن کے قریب لیسیسٹر میں زور دار دھماکا میلوں دور تک سنا گیا۔ تصویر میں جائے وقوع سے آگ کے شعلے نمایاں ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

برطانوی شہر لیسٹر میں خوفناک دھماکا ہوا جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔

یہ دھماکا لندن سے 145 کلومیٹر دور لیسٹر شہر میں ہوا۔ دھماکے کی گونج میلوں دور تک سنی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ ایک تصویر جو قدرے دور سے لی گئی اس میں دھماکے کے بعد لگی ہوئی آگ دیکھی جاسکتی ہے۔

پولیس نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ یہ دھماکا ایک اسٹور میں ہوا ہے جس کے اوپر مکانات اور اطراف کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا ہنکلے روڈ پر واقع ویسٹرن پارک اسٹور میں ہوا ہے اور پولیس نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس وقت چھ فائر انجن آگ بجھانے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں تاہم دھماکے میں ایک اسٹور مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں