سعودی عرب میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے لگی

نان آئل ریونیو کے لیے ٹیکس لگانے سے افراط زر میں 3 فیصداضافہ ہوگیا۔


خبر ایجنسی February 26, 2018
نان آئل ریونیو کے لیے ٹیکس لگانے سے افراط زر میں 3 فیصداضافہ ہوگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب میں حکومت کی طرف سے نان آئل ریونیو کو فروغ دینے کیلیے تیل کی قیمتیں بڑھانے اور 5 فیصد ویلیو ایڈڈٹیکس نافذ کرنے سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری کے دوران افراط زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3فیصد اضافہ ہوا۔ تیل کے ذخائر سے مالامال ملک میں 2017 میں افراط زرمیں تقریباً پورا سال منفی رجحان رہا کیونکہ سعودی حکومت آمدن کے نئے ذرائع کی تلاش میں بتدریج نئی فیسیں اور ٹیکسز عائدکررہی ہے۔

گزشتہ سال سعودی حکومت نے سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس کی قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں اور ان کے کفیلوں پربھی بھاری فیس عائد کی تھی۔ اسی طرح بجلی کی قیمت بھی بڑھائی گئی اور پہلی بار 5 فیصد ویلیوایڈڈ ٹیکس عائد کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12ماہ کے عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10.5فیصد جبکہ خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے سعودی عرب کو2014 سے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں