امریکا دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے چین

اگرکوئی ان قراردادوں کی خلاف ورز ی کریگا تو اس کے سا تھ سختی سے نمٹا جائے گا،تر جمان چینی دفتر خا رجہ


خبر ایجنسی February 26, 2018
چین اقوام متحدہ کی طرف سے عائد پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

چین نے امر یکا سے کہاہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکا کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کر دے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکا نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیو ں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔ وہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری کریں تاہم اگرکوئی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں