عمران خان کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے خواجہ آصف

ن لیگ ہی سینیٹ اورعام الیکشن میں کامیاب ہو گی، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

گوادر سے گلگت تک ترقی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈیٹ ن لیگ حکومت کو جاتا ہے، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

MUMBAI:
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

651 ملین روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کنگرہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ گوادرسے گلگت تک ترقی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈیٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے، جس نے عوام سے وعدے پورے کیے۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں پل بن رہے ہیں،تعلیمی درسگاہیں اور ہسپتال ہیں یہ سارا نواز شریف کی بدولت ہے، سینیٹ الیکشن کا رزلٹ بھی جلد سامنے آجائے گا اور عام انتخابات کا بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف واحد حکمران ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی اور خوش حالی کی بات کی، ان کا نام ملکی ترقی اور خوش حالی کی ضمانت ہے۔

 
Load Next Story