ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ میں اعصام الحق ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل
میامی ماسٹرزٹینس کے مینزڈبل ایونٹ جیتنےکےبعد اعصام اور جین جولین روجر کی عالمی جوڑی نمبرچارکی پوزیشن پرپہنچ گئی ہے
ٹینس اسٹاراعصام الحق قریشی مینز ڈبلزکی انفرادی ورلڈرینکنگ میں نویں پوزیشن حاصل کرکے ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) کی جانب سےجاری کردہ مینزڈبلز کی انفرادی نئی عالمی رینکنگ میں اعصام الحق نویں اور ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ مینزڈبلز میں امریکا کے برائن برادز بالترتیب پہلے اوردوسرے نمبر،اسپین کے لوپیزمارک تیسرے اوراسپین کے ہی گرانولرز مارشل چوتھے، سوئٹزرلینڈ کے لنڈسٹیڈ رابرٹ پانچویں، کینیڈا کے نیسٹرو ڈینیل چھٹے ،رومانیہ کے ٹیکاؤ ہوریا ساتویں، ہالینڈ کے جین جولین راجرز آٹھویں جب کہ بھارت کے روہن بھوپنا دسویں نمبر پرہیں۔
میامی ماسٹرزٹینس کے مینزڈبلز ایونٹ جیتنےکےبعد اعصام اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کی عالمی جوڑی نمبرچارکی پوزیشن پرپہنچ گئی ہے ، مینز ڈبلز کی جوڑی میں امریکا کے برائن برادز پہلے، اسپین کے لوپیزمارک اور گرانولرز دوسرے جب کہ اٹلی کے بولیلی سمونے اورفوجنینی فیبیو کی جوڑی تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے اس سےقبل سال 2011 میں اعصام الحق قریشی مینزڈبلزکی انفرادی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پربھی رہ چکے ہیں۔