گگرال کے درختوں سے غیرقانونی طور پر گوند نکالا جانے لگا
کیمیکل کے ذریعے گوند نکالے جانے کے بعد نایاب درخت جڑ سے ختم ہونے لگے ہیں
PESHAWAR:
تھرپارکر میں گگرال کے نایاب درخت کو کیمیکل لگا کر گوند نکالنے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، درخت کیمیکل لگانے کے بعد تباہ ہونے لگے۔
تھرپارکر کے مختلف تحصیلوں مٹھی، ننگر پارکر اور ڈیپلو کے مختلف علاقوں کارونجھر پہاڑ، آدھیگام، بندھالس، گھونو لوند، چھچھی درس، چھچھی سمان، ٹیپاری سمیت رن کچھ کے علاقے میں موجود تھر کے نایاب درخت گگرال کو مقامی بااثر سیاسی شخصیات اور وڈیرے اپنے مزدوروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر کیمیکل لگا کر اس کا گوند نکال کر بھاری رقم میں فروخت کر رہے ہیں۔
اس غیر قانونی عمل کو روکنے کیلیے موجود محکمہ جنگلات کا عملہ بھی مبینہ طور پر اس غیر قانونی عمل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔
تھر میں گگرال کا درخت اس وقت کچھ ہی علاقوں میں موجود ہے دیگر علاقوں میں کیمیکل لگا کر درخت کو جڑوں سے ختم کر دیا گیا ہے جو باقی علاقوں میں گگرال موجود ہے اس کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔