گھریلو ٹوٹکے

جو آپ کے گھر کو ہمیشہ صاف ستھرا اور چمک دار رکھیں گے۔

جو آپ کے گھر کو ہمیشہ صاف ستھرا اور چمک دار رکھیں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
ہماری سبھی خواتین یہ چاہتی ہیں کہ ان کا گھر ہمیشہ صاف ستھرا، روشن اور چمک دار دکھائی دے۔ لیکن اگر گھر کی چھوٹی چھوٹی اور مختلف چیزوں میں داغ دھبے نمایاں ہونے لگیں تو وہ اپنے آپ کو بھی دیکھنے میں بدنما لگتی ہیں اور دوسرے لوگ یا آپ کے ہاں آنے والے مہمان بھی انہیں اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے، کیوں کہ اس سے آپ کا بدسلیقہ پن یا پھوہڑ پن نمایاں ہوتا ہے۔

اکثر خواتین ان باتوں سے پریشان رہتی ہیں کہ ان داغ دھبوں کو کس طرح صاف کیا جائے۔ اس کے لیے ہم آپ کو کچھ مفید اور کار آمد ٹوٹکے بتارہے ہیں:

٭ گھر میں لگے ہوا شیشہ یا شیشے سے تیار کردہ چیزیں صاف کرنے کے لیے:


شیشے کی میزیں اور کرسیاں ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہیں، لیکن ان شیشوں کو صاف اور چمک دار کرنا بھی ایک مشکل کام ہے جس کے لیے آپ کو درج ذیل چیزیں لینی ہیں: الکوحل ایک کپ، پانی ایک کپ اور سرکہ ایک کھانے کا چمچہ۔ پھر ان تینوں چیزوں کو آپس میں ملا کر اسپرے بوتل میں ڈال لیں۔ اس مکسچر سے شیشے صاف کریں۔ شیشے ایسے چمکیں گے جیسے بالکل نئے ہوں۔

٭ٹی وی اسکرین کی صفائی کے لیے: ٹی وی اور کمپیوٹر کی اسکرین پر اکثر مٹی کی تہہ جم جاتی ہے جو بہت مشکل سے صاف ہوتی ہے۔ اسے صاف کرنے کے لیے فیبرک سافنر(FABRIC SOFTNER ) کااستعمال بہترین ہوتا ہے۔ فیبرک سافنر ویسے تو مارکیٹ میں بہ آسانی دست یاب ہوتے ہیں، لیکن آپ انھیں گھر پر بھی تیا ر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا ایک کپ ، گرم پانی دو کپ ، پھر ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ جب دونوں یک جان ہوجائیں تو اس میں آہستہ آہستہ کرکے دو کھانے کے چمچے سرکہ ڈالتی جائیں۔ اب اس تیار فیبرک سافٹر کو کسی بوتل میں بھرلیں۔ اب جب بھی ٹی وی اسکرین یا کمپیوٹر اسکرین کی صفائی کرنی ہو تو اس فیبرک کو کسی کپڑے پر لگائیں اور اس کی مدد سے اسکرین کی صفائی کریں۔

٭کھڑکیوں کی اندرونی صفائی کے لیے: کھڑکیوں کی صفائی کا مرحلہ بھی خواتین کے لیے ایک مشکل ترین کام ہے۔ کھڑکیوں کو اوپر سے تو آسانی سے صاف کرلیا جاتا ہے لیکن ان کے اندر والے کونوں کی صفائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے آسان طریقہ یہی ہے کہ پینٹ پرش کا انتخاب کریں اور اس سے کھڑکیوں کی اچھی طرح صفائی کرلیں۔

٭ہاتھوں کو نرم و ملائم بنانے کے لیے: ہاتھوں کو نرم بنانے کے لیے پہلے تو رات کو کسی اچھے صابن سے ہاتھ دھوئیں پھر اس پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اور دستانے یعنی گلوز پہن لیں۔ صبح تک ہاتھ نرم و ملائم ہوجائیں گے۔ آپ اپنے پیروں کے لیے یہی نسخہ آزماسکتی ہیں۔
Load Next Story