عمران خان دھرنا مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

عمران خان کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

عمران خان کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے۔ عمران خان نے آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی اور انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد دھرنے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
Load Next Story