پنجاب بیوروکریسی نے ہڑتال ختم کردی لاہور سول سیکریٹریٹ کھل گیا

احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے کوقانون کے مطابق حل کروایا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب


ویب ڈیسک February 26, 2018
احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے کوقانون کے مطابق حل کروایا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب۔ فوٹو : فائل

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بیوروکریسی کی ہڑتال ختم کیے جانے کے بعد لاہور سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر کو کھول دیا گیا ہے۔

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب بیوروکریسی کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کی ہدایات کے بعد ختم کردی گئی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام افسران کو احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتال کرنے سے روکتے ہوئے قانون کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی ہے، ہڑتال ختم ہونے کے بعد لاہور سول سیکرٹریٹ میں تمام دفاتر معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب بیوروکریسی نے کام چھوڑ دیا

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے کوقانون کے مطابق حل کروایا جائے گا جب کہ دوسری جانب سول سیکرٹریٹ، ایل ڈی اے اور پی آر اے میں افسران ہڑتال کے معاملے میں اب بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا تالے توڑنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا تھا جس کے بعد لاہور سیکریٹریٹ میں افسروں نے کام چھوڑ دیا تھا جس کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی کے درمیان مشاورت جاری تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |