پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم کےعلاوہ دیگر 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔

این آئی سی ایل کیس میں مخدوم امین فہیم پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم سمیت دیگر 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر جاری کئے ہیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر امین فہیم، سابق سیکریٹری کامرس سلمان غنی، امین قاسم دادا بھائی، جاوید سید، خالد انور اور امین حسین کو گرفتار کرکے 12 اپریل کو پیش کیا جائے۔



واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق دورحکومت میں وزیرتجارت تھےان سمیت تمام ملزمان پرکروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں بھی جاری ہے۔



Load Next Story