
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیارے منصفو اور محتسبو! اب بس بھی کردو اور پاکستان کو چلنے دو، 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور کہہ کر ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تاہم ہر مرتبہ موقع ملنے پر عوام نے ان ہی کو ووٹ دیا، الیکشن ہوا تو اس مرتبہ بھی عوام جمہوریت پسندوں کو ہی ووٹ دیں گے۔
مسلسل 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دیکر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا -
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 26, 2018
ھر بار موقع ملنے پر عوام نے ووٹ انھیں ھی دیا -
الیکشن ھوا تو اس بار بھی یہی ھو گا -
پیارے منصفو اور محتسبو ! اب بس بھی کر دو -خدارا پاکستان کو چلنے دو -
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومتوں کی کردارکشی کی مہم جاری ہے، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے انتشار پھیل رہا ہے۔
مسلم لیگ ن اور اسکی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم خشوع وخضوع کے ساتھ جاری ھے -
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 26, 2018
سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاھتے ھیں -
انصاف اور احتساب کے اداروں کا غیر قانونی استعمال سے بےچینی اور انتشار پھیل رھا ھے-
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔