سندھ کی نگراں کابینہ نے کراچی میں 8 ہزارپولیس اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

انتخابات کے دوران صوبے میں 25 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو ان کےعلاقوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے سندھ میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے. فوٹو اے ایف پی

سندھ کی نگراں کابینہ نے کراچی میں 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی سربراہی میں نگراں صوبائی کابینہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا اور انتخابات کے دوران کسی بھی غیر خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں صوبائی کابینہ نے انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی، جس کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر میں موجود 25 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو ان کےعلاقوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگراں کابینہ نے کراچی میں امن و امان کے لئے پولیس کی نفری میں اضافے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی۔
Load Next Story