ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے 51پیسے فی کلو گرام کمی

قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 134 جبکہ کمرشل سلنڈر 515 روپے فی کلو گرام سستا ہو گیا ہے۔


ویب ڈیسک April 01, 2013
عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی 73ڈالر فی ٹن کی کمی دیکھی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 51 پیسے فی کلوگرام تک کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 134 جبکہ کمرشل سلنڈر 515 روپے فی کلو گرام سستا ہو گیا ہے۔ مائع گیس کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد گلگت، فاٹا، مظفر آباد میں ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے فی کلو گرام، مری، اٹک اور جہلم میں ایل پی جی کی نئی قیمت 110 روپے فی کلو گرام، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ایل پی جی 105 روپے جبکہ کراچی میں اس کی قیمت 100 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔


واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب کے مقابلے میں کھپت میں کمی کے پیش نظر ایل پی جی کی 73ڈالر فی ٹن کی کمی دیکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں