ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی


ویب ڈیسک February 26, 2018
سندھ ہائیکورٹ کا مقدمہ سماعت کیلئے ٹرائل کورٹ بھیجتے ہوئے 3 ماہ میں فیصلہ سنانے کا حکم فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے مقدمہ ٹرائل کورٹ سماعت کیلئے بھیجتے ہوئے 3 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ و دیگر ملزمان کو نوٹس جاری

شعیب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم ہوا، گرفتار کرکے جیل منتقل کریں گے، ایف آئی اے


شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل منظور ہونے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو شعیب شیخ کے وکلا نے مزاحمت کی۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ شعیب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم ہوا ہے اس لیے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کریں گے۔

عدالت نے شعیب شیخ کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا، وکلا شعیب شیخ


ملزم کے وکلا نے کہا کہ عدالت نے شعیب شیخ کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا۔ وکلا نے عدالت میں شعیب شیخ کی 3 دن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی لیکن عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی


ایف آئی اے کی ٹیم صبح 10 بجے سے شعیب شیخ کی گرفتاری کے لیے کمرہ عدالت کے باہر بیٹھی رہی لیکن ملزم گرفتاری کے خوف سے عدالت سے باہر نہ نکلا اور درخواست ضمانت کا فیصلہ آنے کا انتظار کرتا رہا۔ عدالت نے شام ساڑھے 6 بجے فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر آنا پڑا تو باہر موجود ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں