الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی ترسیل کیلئے فوج سے ہیلی کاپٹراورطیارے مانگ لئے

بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ووٹر فہرستیں اور بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل بہت بڑا چیلنج ہے، افضل خان

پاک فوج انتخابی سامان کی ترسیل کے لئے 2 ہیلی کاپٹرز اور ایک سی 130 طیارہ مہیا کرے، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی ترسیل کے لئے پاک فوج سے 2 ہیلی کاپٹرز اور ایک طیارہ مانگ لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے نام لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ووٹر فہرستوں اور بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل بہت بڑا چیلنج ہےاوراس مقصد کے لئے طیارے اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کرنا پڑے گا۔

افضل خان نے اپنے خط میں پاک فوج سے کہا ہے کہ ملک کا ایک اہم ادارہ ہونے کے ناطے پاک فوج الیکشن کمیشن کو 2 ہیلی کاپٹرز اور ایک سی 130 طیارہ مہیا کرے تاکہ دوردراز کے دشوار گزار علاقوں میں انتخابی سامان بروقت پہنچایا جاسکے۔
Load Next Story