بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار کرلیا

گرفتار پاکستانی شہری کی شناخت 40 سالہ مشتاق جاوید ولد فرزند جاوید کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک February 26, 2018
پاکستانی کی شناخت مشتاق جاوید کے نام سے ہوئی، بی ایس ایف : فوٹو : آصف محمود

بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے لاہور کی پل موران چیک پوسٹ پر غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی شہری کی شناخت 40 سالہ مشتاق جاوید ولد فرزند جاوید کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے میٹرک کی سند اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار مشاق جاوید میاں میر کالونی لاہور کا رہائشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں