لاہور کے قومی اسمبلی کے تمام حلقے حساس قرار
سیکیورٹی کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن پر 4 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے لاہور سے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کو حساس قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے 21، این اے 123 کے 22، این اے 124 کے 33، این اے 125 کے 30 اور این اے 126 کے 30 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔ ان کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کے 22، این اے 128 کے 24، این اے 129 کے 15 اور این اے 130 کے 26 پولنگ اسٹیشنز بھی حساس ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ان حلقوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب لاہور کی ضلعی حکومت نے حساس پولنگ اسٹینشز کی نگرانی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن میں 4 سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔