کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین پر فردِ جرم عائد   

ڈاکٹر عاصم پر گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کی فرد جرم عائد کی گئی


ویب ڈیسک February 26, 2018
ڈاکٹر عاصم پر گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کی فرد جرم عائد کی گئی فوٹو : فائل

احتساب عدالت نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین، بشارت مرزا، جمیل انصاری، ایس ایس جی سی ایم ڈی زوہیرصدیقی، ملک عثمان، خالد رحمان اور شعیب وارثی سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرپشن کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین پر فرد جرم عائد

فاضل جج نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 17مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے تین مقدمات درج ہیں اور اس سے قبل ان پر وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |