سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنا 10کورکا کام نہیںچیف جسٹس

راولپنڈی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پرقبضہ کیس میںکرایے کاتخمینہ...


Numainda Express August 09, 2012
راولپنڈی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پرقبضہ کیس میںکرایے کاتخمینہ لگانے کاحکم, فوٹو فائل

عدالت عظمٰی نے نیب کو راولپنڈی میڈیکل کالج کو ہاسٹل کا کرایہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کرائے کا تخمینہ طلب کر لیا ہے ۔بدھ کو نیب نے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ کو بتایا گیا کہ ہاسٹل پر پہلے 10کورکا قبضہ تھا 10کور نے ہاسٹل ڈپٹی کمشنرکے حوالے کیا اور بعد میں نیب کی درخواست پر اس میں احتساب عدالتیں قائم کی گئیں۔

چیف جسٹس نے کہا سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرنا ٹین کورکا کام نہیں پولیس اور سیکیورٹی ادارے اس لیے سرکاری املاک پر قبضہ کر لیتے ہیںکہ کوئی مزاحمت نہیںکر سکتا لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب اگرکسی بچے کی ملکیت پر قبضہ کی کوشش ہو تو وہ بھی مزاحمت کرے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہااداروںکی بد انتظامی کوٹھیک کرنا ہمارا کام نہیں لیکن متعلقہ اداروںکی عدم دلچسپی کے باعث ہمیں یہ کام کرنا پڑرہا ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پابندی کو یقینی بنانا ریاست کی ذمے داری ہے جہاں بھی بنیادی حقوق کی پامالی ہو توریاست کوچوکس ہوناچاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کالج کے طلبانجی رہائش لینے پر مجبور ہیں اور ان کی رہائش پر طاقتور اداروں نے قبضہ کیاہے، سپریم کورٹ نوٹس نہ لیتی تو نیب نے قبضہ نہیں چھوڑنا تھا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی روایت اب ختم ہونی چاہیے، قانون کی حکمرانی تسلیم کرنی چاہیے۔

فاضل جج نے کہا فوج ،رینجرز اور پولیس سرکاری املاک پر قبضہ کرلیتی ہے اورکوئی مزاحمت نہیں ہوتی۔آئی این پی کے مطابق چیف جسٹس نے جائیداد کے حوالے سے ایک مقدمے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیںکسی کی تسلی کیلیے نہیں،تسلی سے مراد مک مکا ہے وہ ہم نہیں کرتے ۔ عدالت نے راشدہ پروین نامی خاتون کی درخواست کوزائدالمیعاد قراردیتے ہوئے خارج کردیا۔

راجہ ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں خاتون کا ریلیف تونہیں بنتا لیکن اس کی تسلی کیلیے فیصلہ کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت تسلی کیلیے نہیں ہے۔تسلی سے مراد مک مکا ہوتاہے وہ ہم نہیںکرتے ،کسی اورکے پاس جائیں درخواست خارج کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں