خانانی اینڈکالیاکے ڈائریکٹرزکوپاسپورٹ واپس دینے کی ہدایت

نیٹوکنٹینرزکی گمشدگی کے مقدمے میں7کلیئرنگ ایجنٹس کی ضمانت منظورکرلی گئی


Staff Reporter August 09, 2012
نیٹوکنٹینرزکی گمشدگی کے مقدمے میں7کلیئرنگ ایجنٹس کی ضمانت منظورکرلی گئی۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدانورباجوہ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ملزمان محمدحنیف ایس کالیا،عبدالمناف کالیااورعاطف پولانی کو عمرہ کی ادائیگی کیلیے پاسپورٹ جاری کرنے کاحکم دیاہے۔

عدالت نے ملزمان کوفی کس5لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے پاسپورٹ30یوم کیلیے ریلیزکرنے کی ہدایت کی ہے،اس مدت میں پاسپورٹ واپس نہ ہونے کی صورت میں ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی ،درخواست گزاروں نے شوکت حسین زبیدی ایڈووکیٹ کے توسط سے موقف اختیارکیاکہ ان کے خلاف بیرون ملک زرمبادلہ بھیجنے کے الزامات میں متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے تاہم عدالتوں نے مختلف مقدمات سے انہیں بری کردیاہے جبکہ ایک مقدمے ماتحت عدالت میں زیرسماعت اورماتحت عدالت کی ہدایت پر ان کے پاسپورٹس ضبط کرلیے گئے ہیں۔

درخواست گزار عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاناچاہتے ہیں، انھیں پاسپورٹس جاری کیے جائیں۔عدالت نے30دن کیلیے ملزمان کو پاسپورٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے ہزاروںنیٹوکنٹینرزکی گمشدگی کے الزام میں ملوث پرنسپل اپریزرکسٹم سردارامین فاروقی اور محمدآفتاب اسلم سمیت7 کلیئرنگ ایجنٹس کی20,20لاکھ روپے فی کس ضمانت منظورکرلی ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے معاملے کاازخود نوٹس لینے کے بعدنیب نے متعدد کلیئرنگ ایجنٹس اورکسٹم افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،اصل ملزمان کو بچانے کیلیے کلیئرنگ ایجنٹس کومقدمے میں ملوث کیا جارہا ہے جبکہ کنٹینرز کو این ایل سی کے حوالے کرنے اور افغانستان روانہ کرنے سے ان کاکوئی تعلق نہیں،نیب نے درخواست گزاروں کومقدمے میں ملوث کرکے24مئی کوگرفتارکرلیاہے ۔ عدالت نے دونوں جانب کے وکلا کے دلائل سنے کے بعدملزمان کی 20,20لاکھ روپے کی ضمانت منظورکرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں