خیبر پختونخوا اسمبلی شام میں خون خرابہ رکوانے کے لیے قرار داد منظور

صوبائی حکومت وفاق سے سفارش کرے کہ وہ شام میں خونی جنگ رکوانے کے لئے کردار ادا کرے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک February 26, 2018
صوبائی حکومت وفاق سے سفارش کرے کہ وہ شام میں خونی جنگ رکوانے کے لئے کردار ادا کرے، قرارداد کا متن ۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی نے شام میں خون خرابہ رکوانے کے حوالے سے قرار داد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایم پی اے آمنہ سردار نے شام میں قتل عام رکوانے کے لیے قرار داد پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت وفاق سے سفارش کرے کہ وہ شام میں خونی جنگ رکوانے کے لیے کردار ادا کرے جو بعد ازاں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شام میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

واضح رہے کہ شام میں شامی اور روسی افواج ایک ہفتے سے بمباری اور گولہ باری کررہی ہیں جس کے نتیجے میں وہاں 127 بچوں سمیت 500 سے زیادہ شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی اور طبی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔