سندھ حکومت کا گھر کے باہر کچرا پھینکنے والوں پر مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ

صوبے بھر کی سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاعی پلاٹوں، پارکوں اور گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک February 26, 2018
کچرا باہر پھینکنے سےماحول آلودہ ہورہا ہے،سندھ حکومت، فوٹو:فائل

KARACHI: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میدانوں، پارک اور گھروں کے باہر، سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاعی پلاٹوں کے باہر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ گھریلو کچرا، صنعتی اور اسپتالوں کا فضلہ بھی باہر پھینکنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ عالمی شہر یا کچرا گھر؟

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات قائم کیے جائیں گے۔ حکم نامے کے مطابق کچرا باہر پھینکنے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہورہا ہے بلکہ اس سے شہریوں کو صحت عامہ کے مسائل بھی درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی کی ہدایت پر قائم واٹر کمیشن نے سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاعی پلاٹوں، ندی نالوں کے کنارے گھریلو اور صنعتی فضلے کا نوٹس لیا تھاجس کے بعد صوبائی حکومت نے کچرا باہر پھینکنے پر پابندی عائد کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔