سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں شامل

ای سی ایل میں نام وزارت داخلہ کی ای سی ایل کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 26, 2018
ای سی ایل میں نام وزارت داخلہ کی ای سی ایل کمیٹی کی منظوری کے بعد ڈالا گیا،فوٹو:فائل

ریلوے میں کرپشن کے الزامات پر وزارت داخلہ نے سابق وفاقی وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا۔ جاوید اشرف قاضی کا ای سی ایل میں نام وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد ڈالا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کا وزیرمملکت سائرہ افضل کے خلاف کرپشن تحقیقات کا حکم

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب بورڈ اجلاس میں جاوید اشرف قاضی کے خلاف کرپشن کے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ نیب جاوید اشرف قاضی کے خلاف وزارت ریلوے میں 2 ارب روپے کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔