مورنے مورکل آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کا موجودہ شیڈول بہت زیادہ ڈیمانڈنگ ہے اب مجھے اپنی فیملی کو ترجیح دینا ہو گی،مورنے مورکل


Sports Desk February 27, 2018
انٹرنیشنل کرکٹ کا موجودہ شیڈول بہت زیادہ ڈیمانڈنگ ہے اب مجھے اپنی فیملی کو ترجیح دینا ہو گی،مورنے مورکل۔فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر مورنے مورکل نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

مورنے مورکل نے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ وقت فیصلہ کرنے کیلیے بہترین ہے، میری ایک فیملی ہے اور ایک غیر ملکی اہلیہ ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا موجودہ شیڈول بہت زیادہ ڈیمانڈنگ ہے اور ہمارے اوپر بہت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے لیکن مجھے اپنی فیملی کو ترجیح دینا ہو گی۔ پروٹیز جرسی میں کھیل کا ہر لمحہ میرے لیے باعث اعزاز رہا، ٹیم کے ساتھیوں، کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور دوستوں کے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی مجھ میں بہت سی کرکٹ باقی ہے، اب میرا فوکس آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پروٹیز کو فتح سے ہمکنار کروانا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ 4 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی میزبانی کریگا، پہلا میچ یکم مارچ سے ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ مورکل کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام 3 اپریل کو جوہانسبرگ میں ختم ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کیساتھ ہو گا۔ مورکل نے اب تک 83 ٹیسٹ میچز میں 294 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، 117 ون ڈے میچز میں 188 جب کہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 47 وکٹیں اڑا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں