کیوی فاسٹ بولر سیتھ رینس ’’ہیرو‘‘ بن گئے

اسٹیشن آفیسر کا تجربہ کام میں لاکر کرکٹر نے ساتھیوں کی مدد سے ہوٹل کو تباہی سے بچالیا۔


Sports Desk February 27, 2018
اسٹیشن آفیسر کا تجربہ کام میں لاکر کرکٹر نے ساتھیوں کی مدد سے ہوٹل کو تباہی سے بچالیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر سیتھ رینس نے آگ سے کھیل کر مقامی ہوٹل کو تباہی سے بچالیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر سیتھ رینس گرے ٹاؤن فائر بریگیڈ میں اسٹیشن آفیسر کے طور پر کام کرتے ہیں، انھیں اطلاع ملی کی وائٹ سوان نامی ہوٹل کے شراب خانے میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر وہ اپنے ساتھیوں سمیت فوری طور پر وہاں پہنچے، ان کی مدد کیلیے 8 فائر انجنز بھی وہاں پہنچ چکے تھے، وہ اور ان کی ٹیم نے تیزی سے بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو کیا جوکہ پوری بلڈنگ کیلیے ہی خطرہ بن رہی تھی۔

سیتھ رینز نے اس موقع پر اصلی ہیرو کی طرح کام کیا، وہ کہتے ہیں کہ سب سے اچھی بات یہ رہی کہ ہوٹل کے اسٹاف نے آگ کی شدت میں اضافے سے قبل ہی فائر اسٹیشن کو مطلع کردیا تھا جس کی وجہ سے ہم نے فوری طور پر پہنچ گئے جس سے زیادہ تباہی نہیں ہوئی، آگ سے کچھ اسٹریکچر اور دوسری چیزوں کو نقصان پہنچا ہے مگر بروقت کارروائی کی وجہ سے ہم نے شعلوں کو پھیلنے نہیں دیا۔

یاد رہے کہ سیتھ رینس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے گذشتہ سیزن میں مشترکہ طور پر سب سے کامیاب بولر رہے تھے، انھوں نے نیوزی لینڈکی جانب سے2017 میں ڈیبیو کیا، وہ دو ون ڈے اور 4 ٹوئنٹی 20 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں، رواں برس انھوں نے پاکستان کے خلاف دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جہاں ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں انھوں نے 26 رنزکے عوض 3 وکٹیں لی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں