فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے معیاری فلمیں بنانا ہونگی صائمہ

پروموشن کی بھی ضرورت ہے، اچھے فلم میکرز کو آگے آنا ہوگا، اداکارہ کی گفتگو۔

پروموشن کی بھی ضرورت ہے، اچھے فلم میکرز کو آگے آنا ہوگا، اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہمیں جہاں معیاری فلمیں بنانا ہونگی ، وہیں ہمیں ایسی تقریبات کاانعقاد بھی کرنا ہوگا جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کی پروموشن ہوسکے۔

سینما اونر نادر منہاس کی جانب سے منعقدہ تقریب اس بات کی ثبوت ہے کہ لوگوںکی کثیر تعداد نے پاکستانی فلم دیکھی اوراتنے برس بعد بھی خوب لطف اندوزہوئے۔ ان خیالات کااظہارصائمہ نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک موجودہ حالات میں اچھے فلم میکرز کوآگے آنا ہوگا تاکہ اچھے اور منفرد موضوعات پربین الاقوامی معیارکی فلمیں بن سکیں۔




فلم بینوں کی بڑی تعداد آج بھی اچھی اور معیاری فلم دیکھنا چاہتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم آپسی اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پراکھٹے ہوں اورفلم انڈسٹری کی بحالی اورترقی کے لیے کام کریں۔ انھوںنے کہا کہ مجھے ٹی وی کے بہت سے پراجیکٹس میں اہم کرداروں کی آفرز کا سلسلہ جاری ہے لیکن میں آج بھی فلم انڈسٹری کے لیے ہی کام کرنے کوترجیح دیتی ہوں۔

فلم انڈسٹری نے مجھے جونام مقام دیا اس کے بارے میں سوچانہ تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سینما گھروںکی تعداد بہت کم رہ گئی ہے لیکن اس کے پی اے ایف سینما کا ماحول دیکھ کرمجھے یوں لگ رہا ہے کہ یہ کسی بین الاقوامی سینما گھرسے کم نہیں ہے۔ فیملیز کی بڑی تعداد کاسینما گھرآنا بہت خوش آئند بات ہے۔
Load Next Story