پاکستان نے ڈبلیو ٹی او اجلاس میں شرکت کی دعوت ٹھکرادی
جامع مذاکراتی عمل معطل ہے،دعوت ملی، قبول کی نہ وزیرتجارت پرویزملک شریک ہونگے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیر تجارت محمد پرویز ملک بھارت میں ہونے والی عالمی تجارتی تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے اجلاس میں شرکت کی دعوت کو قبول نہیں کیا۔
وزارت کے ترجمان محمد اشرف نے بتایاکہ اس وقت بھار ت کے ساتھ تجارتی مذاکراتی عمل معطل ہے اور بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات جامع مذاکرات کی بحالی سے منسلک ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی تجارتی تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کی جانب سے دعوت دی گئی تھی جسے پاکستان نے قبول نہیں کیا، بھارتی میڈیا میں اجلاس میں شرکت اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔