مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ملزمان کی درخواست ضمانت پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے منظور کی


ویب ڈیسک February 27, 2018
ملزمان کی درخواست ضمانت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے منظور کی۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشال قتل کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں ہوئی جس میں 25 ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مشال خان قتل کیس میں ایک مجرم کوسزائے موت، 5 کوعمر قید اور 26 بری

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں سزا یافتہ 25 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ چند روز قبل ہری پور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک شخص کو سزائے موت جب کہ 5 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مشال قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

واضح رہے کہ 14 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔