ایگزیکٹ منی لانڈرنگ کیس شعیب شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
شعیب شیخ کو 3 مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے، عدالت کا حکم
عدالت نے ایگزیٹ کے سربراہ شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں 3 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی سارہ جونیجو نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے رو برو پیش کیا۔
کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج سارہ جونیجو نے صحافیوں کو سماعت کی کوریج سے روکتے ہوئے کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دیا جس پر صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی اجازت سے رپورٹنگ کے لیے آئے ہیں جس پر جج نے کہا کہ میڈیا میری عدالت کی کوریج نہیں کرسکتا اور اس کے لیے میری منظوری کے بغیر کسی کو اجازت نامہ دینے کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شعیب شیخ کو 3 مارچ کے لیے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جب کہ جعلی ڈگری کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے یکم مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کے وکلاء کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔