تنخواہیں نہ ملنے پر جامعہ اردو کے اساتذہ بھوک ہڑتال کرینگے

تاخیرکرنیوالے افسر برطرف کیے جائیں، صدر اور چیف جسٹس نوٹس لیں، انجمن اساتذہ کا اعلامیہ


Staff Reporter April 02, 2013
تاخیرکرنیوالے افسر برطرف کیے جائیں، صدر اور چیف جسٹس نوٹس لیں، انجمن اساتذہ کا اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردویونیورسٹی کی انجمن اساتذہ نے چیف جسٹس اور (چانسلر جامعہ اردو) صدر پاکستان سے یونیورسٹی میںہونے والی کرپشن پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ سے اسسٹنٹ پروفیسر ٹی ٹی ایس (ٹینیور ٹریک سسٹم)کوتنخواہیں ادا نہ کرنے پر بدھ 3 اپریل کو ڈاکٹر محمد مر شد رضا اور ڈاکٹر رضی الدین صدیقی بھوک ہڑتال کریں گے ،انجمن اساتذہ نے اعلامیے میں مطالبہ کیا کہ تمام اساتذہ وعمال جن کو کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔



انھیں فی الفور تنخواہ ادا کی جائے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران کو برطرف کیا جائے، تمام اساتذہ جو3 ماہ قبل سلیکشن بور ڈ میں کامیاب ہو ئے تھے ان کو تقرر نامے جاری کیے جائیں،اعلیٰ عہدوں پر مقرر ریٹائرڈ افراد کو فارغ کیا جائے، بی ایس، ایم ایس سی کی داخلہ و دیگر فیسوں میں کیا گیا ا ضافہ واپس لیا جائے جو غریب طلبا پر مالی بوجھ کا سبب بن رہا ہے۔

وہ تمام اساتذہ جو پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے خواہش مند ہیں انھیں فی الفور فنڈز جاری کیے جائیں، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس ڈاکٹر محمد مر شد رضا اور ڈاکٹر رضی الدین صدیقی کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔