پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں 39 افراد گرفتار اسلحہ برآمد
زیر حراست افراد مختلف جرائم میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے، حکام
پولیس اور رینجرز نے 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ناظم آباد بلاک نمبر2 میں آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی، اس دوران رینجرز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران5 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا ، حراست میں لیے گئے،رینجرز نے پی آئی بی کالونی کے علاقے غوثیہ کالونی میں بھی ٹارگٹڈ کارروائی کی۔
اس دوران کمانڈوز اور موٹر سائیکل اسکواڈ بھی آپریشن کا حصہ بنا، رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے12 افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز نے پیر کی شام لیاقت آباد کے علاقے الیاس گوٹھ میں بھی آپریشن کیا اور علاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا، رینجرز نے 9 افراد کو حراست میں لیکر مختلف اقسام کے40 ہتھیار برآمد کرلیے، پولیس نے بلدیہ ٹائون ، اتحاد ٹائون ، طوری بنگش سے 13افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔