پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز
حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا اور اس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔