مسلم لیگ ن کے جلسے میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی
وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون سے بدسلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور اس پر نازیبا فقرے بھی کسے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کے قائم مقام صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ خطاب کیا لیکن جلسے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔
جلسے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن کو مردوں نے گھیرلیا اور اس پر ناصرف نامناسب جملے کسے بلکہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، خاتون کارکن سے ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔