چوہدری نثار کے متعلق نوازشریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے مریم نواز

مریم نواز نے میڈیا پر نوازشریف اور چوہدری نثار سے متعلق چلنے والی خبر کی تردید کردی


ویب ڈیسک February 27, 2018
مریم نواز نے میڈیا پر نوازشریف اور چوہدری نثار سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چوہدری نثار سے متعلق خبر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں میڈیا پر چلنے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے متعلق نواز شریف سے منسوب بیان درست نہیں یہ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔



واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی چئیرمین راجا ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ نواز شریف نے آج ہونے والے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے چوہدری نثار سے راہیں جدا کرلی ہیں تاہم مریم نواز نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں