ہیروئن کیسوجیندرکا فوری ڈرگ ٹیسٹ لینے کا حکم

باکسرکو ایونٹ سے باہر منشیات استعمال کرنے پر سزا دینا مشکل ہے، بھارتی آفیشلز۔


Sports Desk April 02, 2013
باکسرکو ایونٹ سے باہر منشیات استعمال کرنے پر سزا دینا مشکل ہے، بھارتی آفیشلز۔ فوٹو: فائل

اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ کے منشیات کیس میں ملوث پائے جانے کے معاملے پر بھارتی وزارت کھیل نے نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( ناڈا ) کو ان کا ڈرگ ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی۔

وزارت کھیل نے ناڈا کے نام مراسلے میں کہاکہ میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے بعد باکسر پریشان دکھائی دے رہا ہے، اس کیس کے اثرات کھیل کی دیگر ملکی شخصیات پر بھی پڑرہے ہیں، اس لیے ناڈا کو فوری طور پر وجیندر کا ' آئوٹ آف کمپی ٹیشن ' ڈرگ ٹیسٹ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل ناڈاکے ڈائریکٹر مکل چٹرجی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وجیندر کو ایونٹ سے باہر ڈرگ استعمال کرنے پر سزا دینا مشکل ہے، ہیروئن ایک ممنوعہ ڈرگ ہے لیکن کسی بھی ایتھلیٹ کو اسی صورت میں سزا دی جاسکتی ہے جب دوران ایونٹ ٹیسٹنگ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آجائے۔



وجیندر حالیہ دنوں میں کسی بھی ایونٹ کے لیے ٹریننگ نہیں کررہا لہذا اسے سزا نہیں دی جاسکتی،تاہم اب بھارتی وزارت کھیل اس سلسلے میں ناڈا کو باقاعدہ حکم دے دیا ہے، دوسری جانب انڈین باکسنگ کوچ جی ایس ساندھو نے بیجنگ اولمپکس کے برانز میڈلسٹ وجیندر کو مشورہ دیاکہ عدالتی حکم کا انتظار کیے بغیر اسے پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اپنے خون اور بال کی سیمپلز حکام کو دے دینا چاہئیں۔

ہیروئن کا نشہ کرنے میں ان کا ساتھ دینے والے ایک اور باکسر رام سنگھ کے خون اور بال کے سیمپلز پولیس حاصل کرچکی ہے، آفیشلزکا کہنا ہے کہ وجیندر کے سیمپلز لینے کی اجازت کیلیے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے،واضح رہے کہ باکسر گذشتہ برس منعقدہ لندن گیمز میں کوارٹر فائنل تک محدود رہے تھے، حالیہ دنوں میں بھارتی پنجاب میں حکام نے بڑی مقدار میں منشیات پکڑی ہے،2011 میں پنجاب یونیورسٹی کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صوبے کے70 فیصد نوجوان ڈرگز یا الکوحل کے عادی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں