11مئی کوحق پرستوں کی کامیابی کا سورج طلو ع ہو گاوسیم آفتاب

حق و سچ کی جدوجہد میں شامل ہیں،ڈاکٹر صغیر،انتخابی دفاتر کے افتتاح پر خطاب


Press Release April 02, 2013
حق و سچ کی جدوجہد میں شامل ہیں،ڈاکٹر صغیر،انتخابی دفاتر کے افتتاح پر خطاب۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر احمد اور سید شاکر علی نے حیدرآباد میں این اے219 اور این اے220 کے مرکزی دفاتر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی، اراکین، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمے داران و کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔

رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے بھائی خان چوک پر این اے220 اور پی ایس45 اور 46کے مرکزی آفس کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے افتتاح پر اتنی بڑ ی تعداد میں حق پر ست عو ام کی مو جودگی یقیناً ہمیں فتح کی نوید دے رہی ہے اور11مئی کو جوسورج طلو ع ہو گا وہ حق پرست امیدواروں کی کامیابی لے کر آئے گا۔



انھوں نے کہاکہ ملک کے ایوانوں میں بھی حق پرست نمائندوں نے عوامی ایشوز کو عوامی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی ایم کیو ایم حق پرستی کے علم کو جھکنے نہیں دے گی۔ بعد ازاں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے لطیف آباد میں این اے219 اور پی ایس48 اور پی ایس49کے مرکزی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں حق پرست عوام کا اقتدار ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں