شام فوج کا حلب کے اہم حصے پر قبضے کا دعویٰ 63 ہلاک

باغیوں نے سرکاری فوج کے دعوے کی تردید کردی، جنگ میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ کوتشویش


News Agencies/AFP August 09, 2012
شام کے شہر حمس میں باغی سرکاری فوج کے ایک ٹینک کو جلاکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ فوٹو اے ایف پی

CHISHTIAN: شام کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باغیوں کے گڑھ حلب شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ باغیوں نے سرکاری فوج کے دعوے کی تردید کردی ہے، پورے ملک میںمزید63 افراد مارے گئے، شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باغیوں کو پیچھے دھکیل کر حلب کے اہم ضلع صلاح الدین پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں باغیوں کو کافی جانی نقصان ہوا ہے جبکہ درجنوں باغیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کافی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا، دوسری طرف باغیوں نے فوج کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک سرکاری فوج نے ضلع صلاح الدین پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع میں شدید لڑائی جاری ہے، اس کے علاوہ پورے ملک میں مزید 63 افراد مارے گئے ہیں، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شام کے شہر حلب میں بڑے پیمانے پر بھاری ہتھیار کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ نئی سیٹیلائٹ تصاویر سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ان سیٹیلائٹ تصاویر میں چھ سو گہرے کھڈے دیکھے جا سکتے ہیں جو بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے باعث پڑے ہیں۔ تنظیم نے کہا ہے کہ حکومتی فورسز اور باغیوں دونوں کو شہریوں کی حفاظت نہ کرنے کے جرم میں ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ شام کے حوالے سے آج ہونیوالی ایرانی کانفرنس میں تقریباً 12 ملک شریک ہونگے۔ سلامتی کونسل کا شام کے تنازعے پر وزارتی اجلاس 30 اگست کو ہو گا، یہ بات سفارتی ذرائع نے کہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں