اسحاق ڈار ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش

احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک February 28, 2018
احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا فوٹو:فائل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سمیت 3 شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد خان، اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائریکٹرز منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور

عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسکیوٹر نے پوچھا کہ کیا نامزد ملزمان کو صرف ضمنی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں؟۔ عدالت نے نامزد ملزمان کو پورے ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی نے دھمکایا اورتوہین آمیزرویہ اختیار کیا، صدر نیشنل بینک

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چار نئے ملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد بھی سامنے لائے گئے ہیں جبکہ سید ملک احمد خان کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں