پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا


ویب ڈیسک February 28, 2018
نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، قرارداد کا متن فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کی مذمت کی اور نیب میں پلی بارگین کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب میں نیب کی جانب سے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے تفتیش کی ہے۔ کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب بیوروکریسی بھی برہم ہے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار

آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی نے قرارداد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں قرارداد منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: احد چیمہ وہ طوطا جس میں شہباز شریف کی جان، عمران خان

قرارداد میں نیب قوانین سے پلی بارگین کی شق کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، نیب اہلکاروں نے اعلی سرکاری افسر کو ہراساں کیا اور ماورائے عدالت ان کی کردار کشی کی، جبکہ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور انسانی وقار کے منافی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں