سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی اور اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس


ویب ڈیسک February 28, 2018
درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی اور اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی،اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں لہذا درخواست غیر موثر ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف درخواست ان کی وزارت عظمی کے دوران دائر کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں