دہری شہریت الیکشن کمیشن نے ’’مرحوم محمد علی شاہ‘‘ کو طلب کر لیا

الیکشن کمیشن سے جاری کردہ نوٹس میں مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے خلاف آرٹیکل 62,63کے تحت کارروائی کی گئی ہے


Staff Reporter April 02, 2013
الیکشن کمیشن سے جاری کردہ نوٹس میں مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے خلاف آرٹیکل 62,63کے تحت کارروائی کی گئی ہے. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ایڈریس پر تنخواہ ومراعات کی واپسی کا نوٹس جاری کیا۔

جو ان کے صاحبزادے نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جنیدشاہ نے وصول کیا، الیکشن کمیشن سے جاری کردہ نوٹس میں مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کے خلاف آرٹیکل 62,63کے تحت کارروائی کی گئی ہے، واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ 2ماہ قبل امریکا میں انتقال کرگئے تھے، ڈاکٹر علی شاہ 2008کے انتخابات میں ایم کیوایم کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، صوبائی وزیر کھیل کا قلمدان انھیں سونپا گیا۔

تاہم دہری شہریت کے باعث انھوں نے 2012 میں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال کو دوماہ گزر چکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن ابھی تک اس بات سے بے خبر ہے، جاری کردہ نوٹس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ کے نام میں مرحوم درج نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہڈاکٹرمحمد علی شاہ دہری شہریت کے حامل تھے تاہم انھوں نے آرٹیکل62,63کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر کی حیثیت سے جو تنخواہ ومراعات لی تھیں وہ اب واپس حکومت پاکستان کو واپس کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |