عمران خان کا کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک February 28, 2018
کراچی سے انتخاب لڑنے کا مقصد سندھ میں پی ٹی آئی کی اونر شپ حاصل کرنا ہے۔ذرائع؛ فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے 2018 میں کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ الیکشن سیل مینجمنٹ اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کراچی کے کارکنوں کو عمران خان کی کراچی سے زیادہ لاہور پر توجہ پر تشویش تھی اس لیے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی اور اسد عمر کی سفارش پر کیا گیا، کراچی سے انتخاب لڑنے کا مقصد سندھ میں پی ٹی آئی کی اونر شپ حاصل کرنا ہے، کراچی سے انتخاب لڑنے کے فیصلے کی سینئر قیادت نے بھی حمایت کر دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان وزیراعظم

اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کیا ہے، جب کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کانسٹیٹیوشن مینجمنٹ اینڈ ورکر موبالائزیشن سافٹ ویئر استعمال کرے گی۔

عمران خان نے الیکشن سیل اور رہنماؤں کو حلقہ بندیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ جس حلقہ بندی پر تحفظات ہوں اس کا قانونی دفاع کریں اور پی ٹی آئی لیگل فورم اور سینئر قیادت حلقہ بندیوں پر قانونی اور سیاسی معاونت فراہم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں