اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجزاساتذہ پرپولیس کا لاٹھی چارج

وزیرکیڈ مذاکرات کے لیے تیارہیں لیکن مطالبات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، انتظامیہ


ویب ڈیسک February 28, 2018
فوٹو: فائل خواتین سمیت درجنوں افراد گرفتارکرلیے گئے۔

پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر لاٹھی چارج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے بعد وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجزاساتذہ نے کشمیرہائی وے بلاک کردی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں توانتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جب کہ خواتین سمیت درجنوں افراد گرفتارکرلیے گئے۔

مذاکرات سے کشمیرہائی وے کھلوانے کی کوشش میں ناکامی پرمجسٹریٹ نے اساتذہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے تاہم اساتذہ کے بھرپوراحتجاج پرانتظامیہ نے گرفتار اساتذہ کو رہا کردیا۔ اساتذہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ سات ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیرکیڈ مذاکرات کے لیے تیارہیں لیکن مطالبات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کی سمری بھجوائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اساتذہ 8 سے 10 سال سے تعلیمی اداروں میں کام کر رہے ہیں اورکابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پرمستقلی کے تمام مراحل مکمل ہونے کے باوجود جوائننگ نہیں دی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں