پیپلز پارٹی نے عدلیہ پرمنظم حملے شروع کردیےخورشیدقصوری

سپریم کورٹ این آراوکیس میں ایک فیصلہ دے چکی،اب مختلف کیسے دے سکتی ہے


Numainda Express August 09, 2012
سپریم کورٹ این آراوکیس میں ایک فیصلہ دے چکی،اب مختلف کیسے دے سکتی ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااورسابق وزیرخارجہ خورشیدقصوری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ پرمنظم حملے شروع کر دیے ہیں،حکومت اورعدلیہ کے درمیان ٹکراؤسے اچھا نتیجہ نہیں نکلے گا،سپریم کورٹ این آراوعملدرآمدکیس میں ایک فیصلہ دے چکی ہے،اب مختلف کیسے دے سکتی ہے ؟ حکومت ملکی مفاد میں فوری انتخابات کا اعلان کرے اور نگراں حکومت کیلیے پارلیمنٹ سے باہر موجودجماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے ۔

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر سب جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے.

سب جماعتیں الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے پرمتفق ہوں تو اس میں مضائقہ نہیں،تحریک انصاف نے انرجی پلان تیار کیاہے ، جس میں آبی ذخائر کی تعمیر بھی شامل ہے،کالا باغ ڈیم کیلیے سب کا اتفاق رائے ضروری ہے، محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں