جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام

ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے،ایئرچیف
نئے اسکواڈرن کو نمبر28 ملٹی رول کا نام دیا گیا ہے،فوٹو:فائلنئے اسکواڈرن کو نمبر28 ملٹی رول کا نام دیا گیا ہے،فوٹو:فائل

نئے اسکواڈرن کو نمبر28 ملٹی رول کا نام دیا گیا ہے،فوٹو:فائل

پاک فضائیہ میں جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں آگیا۔

ملکی فضاؤں کی پاسبان پاک فضائیہ میں نئے اسکواڈرن کا اضافہ ہوگیا،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن قائم کیا گیا ہے جسے نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے، نئے اسکوارڈ ن کا نعرہ " خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا" ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریگی، ایئر چیف

نئے اسکوارڈن کی تعارفی تقریب کوئٹہ کے پی اے ایف بیس سمنگلی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ ائیرچیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اورپاکستان کے دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے جب کہ ہم خطےمیں امن کے خواہاں ہیں۔
Load Next Story